the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی: معروف ہندی نیوز چینل این ڈی ٹی وی انڈیا کے نشریہ کو ایک دن کیلئے بند کرنے کی ہدایت کی چوطرفہ تنقید شروع ہوگئی ہے ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جہاں مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی جیسی حالت پیدا ہوگئی ہے وہیں ایڈیٹرس گلڈ نے بھی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے پابندی کو میڈیا کی آزادی کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ این ڈی ٹی وی انڈیا پر پابندی حیرت انگیر وافسوس ناک ہے ۔اگر پٹھان کورٹ حملے کی کوریج کرنے پر کوئی مسائل تھے، تو ہمارے پاس اس کے حل ہیں ، مگر نیوز چینل پر پابندی ایمرجنسی کی یاد دلاتا ہے۔ دھر ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے بین وزارتی کمیٹی کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے ایمرجنسی کے دنوں کی یاد تازہ ہوگئی اور یہ میڈیا پر سخت سنسرشپ کے مترادف ہے۔ ایڈیٹرس گلڈ نے یہاں ایک بیا ن میں اس فیصلے کو فوراً منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینل کے نشریات پر ایک دن کی روک لگانے کا فیصلہ میڈیا اور ملک کے عوام کی



آزاد ی کی واضح خلاف ورزی ہے۔ گلڈ کے صدرراج چنگپا جنرل سکریٹری پرکاش دوبے اور خازن سیما مصطفی کے دستخط سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل کی نشریات پر ایک دن کی پابندی لگانے کے اپنی طرح کے اس فیصلے سے لگتا ہے کہ مرکزی حکومت نے میڈیا کے کام کاج میں مداخلت کرنے کا حق خود حاصل کرلیا ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق کوریج نہیں ہونے پر من مانے ڈھنگ سے تادیبی کارروائی کررہی ہے۔
خیال رہی وزارتی گروپ نے پٹھان کورٹ ائیر فورسیس اڈے پر حملے کی رپورٹنگ کے دوران ملک کی سلامتی کا لحاظ نہیں رکھنے پر وزارتی گروپ کے ایک پینل نے این ڈی وی انڈیا پر ایک دن کیلئے پابندی عاید کردی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کیبل ٹی وی نیٹ ورک (ریگولیشن ایکٹ)کے تحت ہدایت دی ہے کہ 9نومبر 20016کو 00:01بجے سے 10نومبر کے 00:01بجے تک این ڈی ٹی وی انڈیا کی نشریات کو نہیں دکھایا جائے گا۔ این ڈی وی انڈیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این ڈی وی انڈیا کی نشریات کی طرح ہی تمام نیوز نیوز چینلوں اور پرنٹ میڈیانے اس کی کوریج کی تھی مگرصرف این ٹی وی انڈیا پر پابندی حیرت انگیز ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.